فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر مکوآنہ میں شہری کے گھر سے 12لاکھ لوٹنے سمیت دیگر 15 وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب مکوآنہ کے رہائشی صابر حسین کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر دیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 12لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے رہائشی عبادت علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے 2لاکھ 30ہزار روپے مالیت کے زیورات’ نقدی لوٹ لیے’ جلوی مارکیٹ کے قریب فیضان الحق کی موٹرسائیکل’ 416 گ ب کے طاہر سجاد حسین سے مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 60ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 621 گ ب کے اختر حسین کے گھر سے نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ مالیت کی گندم اور قیمتی سامان لے اُڑے’ نئی سمندری کے رہائشی فضل عباس کے ڈیرے سے ملزمان بکرے لے گئے’ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب سے اکبر کی فیکٹری سے ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے’ ستیانہ روڈ پر غلام مصطفی ملک کی جاز کیش کی دکان پر آنے والے مسلح ڈاکو 75ہزار روپے کی نقدی چھین لی’ 258 رب کے محمد شفیق گھر کے تالے توڑ کر چور 2لاکھ 70ہزار کا سامان چوری کر لیا’ پروین میرج ہال کے باہر سے عمر رشید کی موٹرسائیکل’ بیس لائن صادق آباد کے رہائشی عمر رشید کے گھر کے باہر سے چور 8 عدد بکرے چوری کر کے فرار ہو گئے’ بیس لائن کے رہائشی اویس علی کے باٹا شوز کی شاپ پر دو مسلح افراد 10 سالہ بچی کے ہمراہ دکان میں داخل ہوئے اور شاپنگ کے بہانے گن پوائنٹ پر عملہ کو یرغمال بنا کر دن بھر کی سیل 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ پیپلزٹائون سے عرفان’ سمندری روڈ سے ابوبکر’ وارث پورہ سے رفیق کی موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
38