52

مکوآنہ میں چوری کی تین مختلف وارداتیں

مکوآنہ(نامہ نگار)نامعلوم چورپہرے دارکورسیوں سے باندھ کرچوری کی تین مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ودیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات میں دونامعلوم ڈاکوئوں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ پرانی آبادی قبرستان موڑکے قریب محنت کش محمدبوٹاسے گن پوائنٹ پر37ہزارنقدی ،دوسری واردات جڑانوالہ روڈچوکی پلی مکوآنہ کے قریب خان کریانہ سٹورپرہوئی یہاں سے چورپہرے دارکورسی سے باندھ کردکان کی چھت پھاڑکرلاکھوں کی نقدی اورقیمتی سامان لے اڑے جبکہ تیسری واردات میں چوردارلعلوم چشتیہ صابریہ چوکی روڈسے مدرسہ میں پڑاغلہ چراکرفرارہوگئے چوری کی بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں