33

مکوآنہ میں 2دکاندار بھائیوں کو لوٹ لیا گیا

مکوآنہ (نامہ نگار) دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر دو دکاندار بھائیوں سے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ‘تفصیلات کے مطابق مکوآنہ کے رہائشی محمد رحمان حیدر اورشیخ عمران طفیل اپنی دکانیں بند کر کے اپنی موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ چوکی پلی سٹاپ کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رحمان حیدر سے گن پوائنٹ پرتین لاکھ پچاس ہزاراورعمران سے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے سائل نے تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کو درخواست گزاری اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوئو ں کو گرفتار کرکے ہماری لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں