35

مکوآنہ چوک میں آئل ٹینکر سے پٹرول لیک ، اہلیان علاقہ برتنوں میں پٹرول بھرتے رہے

مکوآنہ(نامہ نگار)رفحان مل گودام، مکوآنہ بائی پاس چوک تا خانوآنہ، جڑانوالہ روڈ، پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر چاول سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے باعث آئل ٹینکر لیک ہو رہا ہے۔ آئل ٹینکر میں تیل کی گنجائش 20000 لیٹر ہے۔اور موقع پر موجود لوگ مختلف برتنوں میں پٹرول بھر رہے ہیں۔ ایمرجنسی کال ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ریسپانس کیا اور ایریا کو گھیرے میں لے لیا، پیٹرول لیکیج پر ریت میں ڈال دی گئی۔ پولیس صدر کی ٹیم اورسٹی ٹریفک کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔اطلاع پراے سی صدرفضل عباس،ڈی ایس پی ٹریفک اعجازشاہ،ایس ایچ اوتھانہ صدروسیم آفتاب، ٹریفک انچارج مکوآنہ عاصم، علاقہ پٹواری معظم سلیم موقع پر پہنچ گئے اورروڈکودونوں طرف سے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے سیل کردیا اورامدادی کاروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں