57

مکی کلاتھ مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری آج 9اگست بروز بدھ کو شام پانچ بجے قطب پلازہ مکی کلاتھ مارکیٹ میں منعقد ہو رہی ہے، نومنتخب صدر سلطان بٹ نے بتایا کہ اس پُروقارتقریب میں سپریم انجمن تاجران کے عہدیداران’ سیاسی’ سماجی شخصیات’ تاجر وصنعت کار اور معززین شہر کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ سابق ممبر پنجاب اسمبلی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ الحاج محمد اسلم بھلی’ میاں عرفان منان’ اسرار احمد منے خان اور ایوب اسلم منج سمیت اہم کاروباری شخصیات بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگی۔ انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی پُروقار تقریب حلف برداری اپنی مثال آپ ہو گی جسے یادگار بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں