مہدی حسن میراز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اسٹار آل رائونڈر مہدی حسن میراز کو نجم الحسین شانتو کی جگہ قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔وہ اگلے 12ماہ تک ٹیم کی قیادت کریں گے اور ان کی پہلی ذمہ داری سری لنکا میں آئندہ ماہ ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی۔میراز اس سے قبل ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے شانتو کی غیر موجودگی میں چار ون ڈے میچوں میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔آل رائونڈر نے کپتان مقرر ہونے کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے بے خوف کرکٹ کھیلنے اور اپنے کردار پر پوری طرح کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں