مہربانو کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ مہر بانو اپنی بیلی ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، سوشل میڈیا صارفین نصیحتیں کرنے لگے۔حال ہی میں اداکارہ نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں وہ نارجی آف شولڈر ٹاپ پہنے دکھائی دے رہی ہیں جس پر صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا اور اسے فحش اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ایک صارف نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔ ایک اور صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا، ایسے کام نہ کرو جس پر کل کو شرمندگی ہو، خیر ہر ایک کی اپنی مرضی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں