مہرین راحیل پاکستان کی بہترین اداکارہ’ سیمی راحیل

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنی بیٹی سابق ماڈل و اداکارہ مہرین راحیل کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ان کی بیٹی جیسی اداکارہ اور ماڈل پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تاحال کوئی نہیں آئی۔سیمی راحیل نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ماضی اور حال کی شوبز انڈسٹری میں فرق پر بھی بات کی اور کہا کہ ماضی میں لوگ شوبز کو پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں سمجھتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں