مہر سخاوت فتیانہ ایڈووکیٹ تاندلیانوالہ بار کے صدرمنتخب

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں مہر سخاوت فتیانہ ایڈووکیٹ نے294 ووٹ لیکر 19 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل ملک مصطفی وٹو نے 275 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کیلئیمہر علی رضاساجد پربانہ ایڈووکیٹ 320 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل عمیر اعظم ایڈووکیٹ نے 254 ووٹ حاصل کئے ۔ عوامی سماجی حلقوں کے رہنماں اور سابقہ صدر پریس کلب تاندلیانوالہ عطا محمد عقیل نے مہر سخاوت فتیانہ کو بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کا صدر منتخب ہونے اور دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر دلی مبارک باد دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں