20

مہر مبشر اقبال کی والدہ محترمہ اشکبار آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کے سیکرٹری مہر مبشر اقبال کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد سمن آباد میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد مرحومہ و مغفورہ کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم پاک آج جامع مسجد ابو بکر صدیق محمد علی ہائوسنگ کالونی میں ہوا۔ نماز جنازہ و ختم پاک میں مسلم لیگی رہنما چوہدری عمران شیرعلی، سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل سمیت لیگی رہنمائوں و کارکنوں اور ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں