فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جھمرہ روڈ پرواقع مہندی محلہ ریلوے پھاٹک کے قریب شہری کی ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش’ ریسکیو1122نے متاثرہ نوجوان کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ مسلم ٹائون زینت ٹائون کے رہائشی 55سالہ محمد سلیم ولد عبدالرشید نے گھریلو حالات سے تنگ آکر جھمرہ روڈ پرمہندی محلہ ریلوے پھاٹک کے قریب گھوم رہا تھا کہ جب ٹرین پہنچی تواس نے ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش کی ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹراس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
43