مہندی کی تقریب میں جھگڑے پر فائرنگ،نوجوان قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار)رسم حنا کی تقریب میں جھگڑا کے دوران فائرنگ سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 65گ ب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 65گ ب میں رسم حنا کی تقریب میں آئے مہمان ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران عمیر ولد بختیار اور ساجد ولد حمید کا آپس میں جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں، فائرنگ کی زد میں آ کر 17سالہ نوجوان عبداللہ ولد رمضان گردن پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جڑانوالہ میں شادی تقربیات کے دوران ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے اور آئے روز انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں