مہندی کی تقریب میں فائرنگ،17سالہ نوجوان قتل

گوجرہ(نامہ نگار)مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ،معلوم ہواہے کہ چک نمبر350ج ب میں محمدصدیق کے بیٹے ابو بکر کی شادی کی مہندی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑامیں محمد عقیل ،محمد اشتیاق ،علی سرویا،محمد افضال سرویااوراویسوغیرہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے مہندی دیکھنے کیلئے گائوںکا 17سالہ مجاہدارسلان بھی آیا ہو اتھاکہ اس دوران عقیل نے پستول سے مجاہدپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پرتھانہ صدر پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں