25

مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 8نوجوان گرفتار،دولہا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس نے رسم مہندی کی تقریب میں منچلے نوجوانوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، جبکہ دولہا موقع سے فرار ہو گیا، سمندری پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ قانونی کارروائی کروانے والے اے ایس آئی زاہد اقبال نے بتایا کہ نواحی گائوں 441 گ ب میں فیصل حنیف نامی نوجوان کی شادی کے موقع پر رسم حنا کے دوران اسکے منچلے دوستوں عنصر وغیرہ نے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے، جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر عنصر’ نوید وغیرہ 8نوجوانوں کو اسلحہ اور آتش بازی کے سامان سمیت قابو کر لیا جبکہ دولہا سمیت دیگر ساتھی موقع سے بھاگ گئے’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں