10

مہنگائی اور بیروزگاری سے چائلڈ لیبر میں اضافہ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مہنگائی اور بیروزگاری سے چائلڈ لیبر میں اضافہ۔ بچوں کو سکول سے ہٹا کر کام پر لگانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ شرح خواندگی میں نمایاں کمی کے خدشات۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی بے دوزگار ی اور گرتی ہوئی معاشی صورت حال نے شہریوں کی زندگی پر شدید اثرات مرتب کرنے شروع کر دئیے ہیں کمزور طبقے کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی شدید نثتاثر ہونے لگا ہے عام شہری کا موجودہ صورتحال میں دو وقت کی روٹی حاصل کرنا پہلی ترجیح ہے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث والدین کے لئے اب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے کمزور اور متوسط طبقے کے والدین نے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت سے باہر ہونے پر بچوں کو سکولوں سے ہٹا کر کام پر لگانا شروع کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں