57

مہنگائی اور غربت پاکستان کیلئے سب سے بڑے معاشی چیلنج بن گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزارتِ خزانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پانچ بڑے اور مستقل معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں غربت اور سماجی کمزوریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز وزارت خزانہ نے بلڈنگریزیلینس وِد ایکٹو کانٹر سائکلیکل ایکسپینڈیچرز(بی آر اے سی ای)کے ساتھ 1.5 ارب ڈالرز کی لچک پیدا کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کو اپنی پہلی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں وزارت نے کہا کہ کنٹری سائکلیکل ڈیولپمنٹ ایکسپینڈیچر پروگرام(سی ڈی ای پی)کے حوالے سے مالیاتی پیش رفت تسلی بخش رہی، 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں سماجی تحفظ کی مد میں مالی سال کے بجٹ کا 41.5 فیصد استعمال کیا گیا۔اس رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2023 میں جولائی تا دسمبر موجودہ اخراجات 30 فیصد بڑھ کر 60 کھرب 61 ارب روپے ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں