مہنگائی میں مسلسل اضافہ

لاہور (بیوروچیف) ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے،ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.87فیصد تک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 13 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر کی قیمت میں 27.64فیصد،گندم آٹے میں 3.26فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 2.19فیصد اضافہ ہوا۔سرخ مرچ،دال مونگ، خشک دودھ اور لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا ء میں شامل ہیں،گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.72فیصد، پیاز 3.82 فیصد اور چکن 1.66فیصد سستا ہوا،اس کے علاوہ نمک،دال چنا،چاول،گھی اوردال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 35فیصد جبکہ انڈوں کی قیمت میں 21فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 7فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چینی کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 10.43 فیصد تک بڑھ چکی ہیں،بیف،مرچ،گڑ، لکڑی اور کپڑے بھی سالانہ بنیاد پرمہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،ایک سال کیدوران گیس چارجزمیں بھی 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں