43

مہنگائی میں مسلسل کمی کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)آئی ایم ایف نے 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی اور سرکاری ذخائر 20 ارب سے زائد کی پیشگوئی کر دی ،آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028 تک مہنگائی شرح 6.5 فیصد تک گر جائے گی،مالی سال 2027 میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک رہے گی جبکہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد رہے گی، رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں