4

مہنگائی میں کمی ہوچکی ہے’عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہو نہیں رہی بلکہ ہو چکی ۔ پی ٹی آئی والے گولی کیوں چلائی کا بیانیہ چلا رہے ہیں ، یہ گولی چلانے نہیں ٹرخانے کا بیانیہ ہے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا سینکڑوں لاشیں میرے گھر پر پڑی ہیں ہیں جبکہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں صرف بارہ افراد مارے گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ مہنگائی کا کم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں