مہنگائی کا جن بے قابو،گراں فروشی عروج پر،شہری پریشان،انتظامیہ خاموش

گوجرہ(نامہ نگار)حکومتی احکامات کے باوجود انتظامیہ مہنگائی کا جن قابو نہ کر سکی ۔ گرانفر و ش شہریوں کو لوٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ میںرمضان المبارک کے مقدس ایام میں اشیا ئے خوردونوش اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام کوزہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے اور دکان دار من مرضی کی قیمتوں پر اشیاء فروخت کر نے میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے مہنگائی بے لگام ہو چکی ہے۔ دکانداروں اور گاہکوں میں قیمتو ں میں بلا جوازاضافہ پر لڑائی جھگڑے کے واقعات عام ہو رہے ہیںجس کی روک تھام میں انتظامیہ بے بس کھائی دے رہی ہے۔کئے گئے ایک سروے کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کہ رمضان المبارک میں عوام کوسستے داموں اشیاء کی خریداری کو یقینی بنایا جائے مگر گوجرہ میں حکومتی احکامات کو نظر اندازکر دیاگیاہے جبکہ انتظامیہ بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے غریب دیہاڑی دارریڑھی چھاپڑی والوںکے خلاف جرمانے اور مقدمات درج کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور اشیائے کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں