5

مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی 81ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دسمبر 2024میں مہنگائی کی شرح 4.1فیصد پر آنا خوش آئند ہے، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے، ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا۔وزیراعظم نے مہنگائی 81ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24سال بعد کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، ان شااللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں