لاہور (بیوروچیف)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے دہائی دے دی۔ دو وقت کی روٹی تو دور کی بات ہے، اب تو ایک وقت کا کھانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں۔ ایک کلو مٹر 400 روپے جبکہ بھنڈی 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ کہیں بھی آویزاں نہیں، دکاندار اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ 20کلو آٹے کا تھیلا 2800 کا ہو گیا ہے جبکہ ماش کی دال 600 روپے تک جا پہنچی۔اسلام آباد میں اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کی زیادہ قیمتوں نے ہوش اڑا دیے۔
62