مہنگائی کے باوجود گاریوں کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں مہنگائی اور ایران جنگ کے باعث عالمی اقتصادی دبائو کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2026ء میں گاڑیوں کی فروخت میں 41.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور گاڑیوں کی فروخت 17ہزار 121یونٹس تک پہنچ گئی،گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صرف 12ہزار 84گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔رواں مالی سال کے پہلے 8مہینوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28ہزار 489گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.2فیصد زیادہ ہیں۔فروری میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ 57 ہزار 543یونٹس اور فروخت ایک لاکھ 59ہزار 512یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں