4

مہنگائی کے خاتمے کیلئے خصوصی ادارے کا قیام (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے نیا ادارہ قائم کر دیا گیا وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس میں چھ ماہ میں سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے مطابق نئے پرائس کنٹرول میکنزم کی منظوری دے دی اجلاس میں گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار’ دستیابی اور دیگر امور کے تحت نرخ مقرر کرنے اور ہر شہر میں ٹماٹر’ پیاز اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے مقامی کاشت بڑھانے پر زور دیا گیا امپورٹڈ پام آئل پر انحصار کم کرنے کیلئے سن فلاور اور سویابین اور کینولا کی کاشت بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے’ مارکیٹ نرخ میں استحکام کے لیے فور کاسٹ بلیٹن جاری کرنے اور ایس ایم یو کے تحت پرائس کنٹرول کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا پنجاب میں ایگری مانیٹرنگ فنڈ کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا کاشتکاروں کو براہ راست خریدار سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں کو رجسٹرڈ کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا (PAMRA) کے بورڈ اور مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کی نامزدگی جلد کرنے کی ہدایت کی گئی وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹا کے نرخ کے اتار چڑھائو پر کڑی نظر رکھی جائے ایس ایم یو میں قابلیت کے مطابق صرف اور صرف میرٹ پر آفیسر تعینات کئے جائیں عام آدمی کاشتکاروں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے دن رات صوبہ کے عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے ان کا فوکس خاص طور پر مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے پر ہے سب سے پہلے تو انہوں نے روٹی’ نان’ آٹا’ گندم کے بارے میں بہترین حکمت عملی مرتب کر کے غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جا کے مخالفین بھی معترف ہیں انہوں نے پرائس کنٹرول کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو متحرک کیا انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ دینے کیلئے پابند بنایا جس کے نتیجہ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ساتھ ہی سرکاری نرخناموں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے میں مدد ملی وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سمگلنگ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اس دھندہ میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا وزیراعلیٰ نے آٹے اور گندم کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے جو اقدامات کئے وہ قابل تعریف ہیں صوبہ میں مہنگائی کے خاتمہ کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ میں قابلیت کے مطابق میرٹ پر افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی جس سے ان کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ کسی قسم کی اقربا پروری کی قائل نہیں بلکہ خالصتاً میرٹ کو فروغ دے رہی ہیں مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمین کی نامزدگی کا حکم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے قیام سے امید ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے گا اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی وزیراعلیٰ کا ہر شہر میں پیاز’ ٹماٹر سمیت دیگر ضروری فصلوں کی کاشت کیلئے فوری اقدامات کی خاطر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ بھی قابل ستائش ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کیلئے ریلیف اقدامات کو سراہا جا رہا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی ادارے کے قیام کے بعد اس کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں تاکہ جس مقصد کیلئے یہ ادارہ قائم کیاگ یا ہے اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں