37

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں

لاہور(بیوروچیف)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کی جانے لگی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں7روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر23فروری کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں