مہنگا ئی نے عام آد می کی خو شیاں بھی چھین لی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑ تھیاں سبز ی و فرو ٹ منڈی غلا م محمد آبا د رجسٹر د فیصل آبا د کے صدر رانا عمران جگنو، سینئر رہنماملک محمد اشرف قادری ،سینئرنائب صدر رانا خالد محمود منج ،با با عبد اسلام طور،ا حسان الہی طور و دیگر عہد داران نے کہا ہے کہ عید الفطر کی آمد آمد ہے معا شی بحران ، بے روزگا ری اور بے لگام مہنگا ئی نے عام آد می کی عید کی خو شیاں بھی چھین لی ہے ۔ماہ رمضان شریف میں بے لگام مہنگائی کنٹرول نہ کر نا افسوس نا ک ہے ۔ آئے روزپٹرول’ بجلی کے کومہنگا کیا جار ہا رہے اسی طرح مہنگائی کے زور کوکم کرنے کی جانب توجہ ہی نہیں ددی جا رہی۔پاکستان میں مہنگائی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اب پاکستان زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست میں7 نمبر پر آگیا ہے اس طرح مہنگائی کی مجموعی شرح 35.4فی صد تک جاپہنچی ہے موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ہر روزقوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف کے قرضوں کی پالیسی نے ملک و قوم کی آزادی و خود مختاری کوغلامی میں دھکیل رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں