15

مہنگی بجلی سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں بڑی کمی

اسلام آباد (بیوروچیف)مہنگی انرجی کے باعث ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، مالی سال کے گذشتہ10ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں2کروڑ60لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔پاکستان ہوزی مینو فیکچر اینڈ ایکسپورٹر ایسویشی ایشن کی جانب سے جاری ہونیوالے رپورٹ کے مطابق دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں2کروڑ60لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔شرٹس، جینز،ٹی شرٹس اور سویٹرز کی ایکسپورٹ میں 15کروڑ جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ میںدوکروڑ ڈالرز کی کمی آئی’ صنعتکاروں کو کاروبار چلانا مشکل ہو گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق ٹینٹ اور ترپالوں کی ایکسپورٹ میں بھی دوکروڑ ڈالرز کم رہیں۔ کپڑے کی ایکسپورٹ میں ایک کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں