40

مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج ‘ 80 افراد کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بجلی کی قیمتوں میں ناجائز ٹیکسزاورقیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کر نا مہنگا پڑ گیا۔موٹر وے ایم فورگوجرہ پر احتجاج کر نے والے80سے زائد افراد مقدمات کی زد میں آگئے۔واضح رہے کہ چک نمبر311ج ب ، چک نمبر434ج ب اور چک نمبر438ج ب سمیت دیگر مہنگی بجلی اوربجلی بلوں میں عائد کئے گئے ظالمانہ ٹیکسوںکے ستائے ہوئے افرادغلام نبی عرف بگا،محمد عمران،محمد خان،اعجاز، ،محمد افضل،ظفر،عنصر،ارشد،ڈاکٹر اختر،عدنان وغیرہ80سے زائد افراد کے خلاف تھانہ صدرپولیس گوجرہ نے موٹر وے کو بلاک کر نے اوراحتجاج کر نے کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔اوران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں