62

مہنگی بجلی گیس کی قلت ‘ ٹیکسٹائل سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)مہنگی انرجی ایکسپورٹ کو نگلنے لگی ۔ گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مزید16کروڑ ڈالرزکی کمی ہوئی ۔ایک طرف مہنگی بجلی،دوسری طرف گیس کی قلت، خاص طور پر فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مزید 16کروڑ ڈالرز کی کمی سے انڈسٹری بحران کے باعث لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی2022میں ملکی ایکسپورٹ 1 ارب48کروڑ ڈالرز کی تھیں جبکہ رواں سال جولائی میں صرف 1 ارب 31 کروڑ ڈالرز کی ایکسپورٹ رہی، روئی 50 ، دھاگے میں 33 فیصد جبکہ کاٹن کلاتھ کی برآمد میں 22 فیصد سے زائد کی کمی آئی ،آرڈرز نے ملنے پر فیصل آباد میں بیشتر یونٹس بند ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی ایچ ایم اے خواجہ امجد کا کہنا ہے کہ 70 روپے کے حساب سے بجلی بل آرہا ،گیس کا ریٹ بھی اس کے پاس ہے، بیرون ملک کسٹمرکے پاس بہت سے آپشن ہیں جو مقابلے کے ممالک ہیں وہاں پیداواری لاگت بہت مستحکم ہے۔مسلسل بڑھتے انڈسٹری بحران کے باعث لاکھوں مزدور بھی بے روزگارہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں