مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)بے لگام قصابوں کیخلاف ایکشن,اے سی کمالیہ اقرا ناصر کا مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 9 دوکانیں سیل اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا۔عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا تحصیل میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپورکاروائی کاآغازاے سی کمالیہ کے مختلف علاقوں اور دکانوں پر اچانک چھاپے ، نرخ نامے سے ہٹ کر گوشت فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات اور دوکانیں سیل کردیں… ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے . اقرا ناصر اے سی کمالیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنی شکایات اور مسائل لے کر آئیں، ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔”قصابوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد دکانداروں کو وارننگ دی گئیں. انہوں نے واضح کیا کہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں