مہوش حیات اپنی سالگرہ 6جنوری کو منائیں گے

کراچی(شوبز نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اپنی سالگرہ 6جنوری کو منائیں گی۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔6جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں