مہوش حیات کی7برس بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات طویل7سالہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔ مہوش حیات جو اپنی بے مثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں آخری بار 2016میں ڈرامہ “دل لگی” میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔یہ ان کا میگا پروجیکٹ ہے جس میں مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ہدایت کار سراج الحق ہیں جبکہ فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر کی تحریر کردہ یہ کہانی محبت، معمہ اور گہرے رازوں پر مبنی ہو گی جس کے پہلے ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیئر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر بھی شامل ہوں گے۔ مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں