میاں آصف اسلم ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر حاجی میاں آصف اسلم کو ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا۔ موصوف کی نامزدگی پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے عہدیداروں اور آڑھتیوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی میاں آصف اسلم خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کاروباری طبقہ کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لیے انہوں نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر حاجی میاں آصف اسلم کو ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپنا احسن اقدام ہے اور انشاء اﷲ حاجی آصف اسلم اپنی ذمہ داریاں نہایت ذمہ داری سے ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں