میاں اسد رحمت(رحمت گرامونون والے)انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری صفدر علی (چیف ٹیلر ماسٹر والے) کے سمدھی’ رانا وقاص کے سسر میاں اسد رحمت (رحمت گراموفون والے) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام 6بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی گئی جس میں تاجروں’ صنعتکاروں’ سیاسی’ سماجی’ مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں