19

میاں بیوی پر تشدد کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)چار افرادنے گھر میں گھس کرمیاں بیوی کو تشددکونشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے ، چک نمبر299ج ب کی ثمینہ بی بی نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایاکہ ملزمان عمران وغیرہ چار افراد اس کی بیٹی کنزہ کے گھر میںزبردستی گھس گئے ۔اور کنزہ کوتشددکانشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیادوران تشدد اس کے کپڑے پھاڑ دئیے اس کا خاوند بچانے کیلئے آیا تو ملزمان نے اس کو بھی تشددکا نشانہ بناڈالا۔شورواویلہ سن کر بعض افرادموقع پر آگئے اور ملزمان سے منت سماجت کر کے ان کو بچایا جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں