34

میاں جنید’میاں نوید اختر کی والدہ اِنتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر قانون دان میاں جنید اختر ایڈووکیٹ (لاء لیکچرار دی یونیورسٹی آف فیصل آباد) اور سینئر سول جج میاں نوید اختر ایڈووکیٹ کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال فرماگئی ہیں جن کی نماز جنازہ آج دن دو بجے ان کی آبائی گائوں میں ادا کردی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق میاں جنید اختر اور سول جج میاں نوید اختر کی والدہ ماجدہ گزشتہ شب مختصر علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملیں مرحومہ صوم و صلوة کی پابند اور انتہائی متقی پرہیز گار خدمت خلق کے جذبہ سے لبریز درد مند خاتون تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن دو بجے 204 ج ب جوطے چک امین پور بنگہ میں ادا کی گئی جس میں ججز۔ وکلا اور سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اللہ پاک والدہ ماجدہ کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔ یاد رہے کہ 28 دسمبر کو میاں جنید اختر کی شادی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک والدہ ماجدہ انتقال فرما گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں