میاں رفیق نے مقدمہ قتل کے فریقین میں صلح کروا دی

جڑانوالہ(نامہ نگار) الحاج میاں رفیق نے معززین علاقہ کی موجودگی میں قتل کے مقدمہ میں فریقین کی صلح کروا دی،مقتول کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بچیانہ منڈی میں الحاج میاں رفیق نے اپنے ڈیرے پر معززین علاقہ صوفی علی اکبر،سید مقدس حسین زیدی،عابد حسین ملک،چویدری عاشق جٹ اور میاں مقصود احمد تبسم کی موجودگی میں قتل کے مقدمہ میں فریقین کی آپس میں صلح کروا دی ہے یاد رہے کہ چند ماہ قبل دکاندار مشہود الرحمن نے مبینہ طور پر اپنے ملازم شاہ زیب کو قتل کر دیا تھ جس کا مقدمہ تھانہ بچیانہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا،صلح ہونے پر مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ الحاج میاں رفیق ہمارے بڑے بھائی ہے آج کے بعد ہم مقدمہ کے حوالے سے مزید کوئی کارروائی نہیں کریں گے ہم نے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ملزم کو معاف کر دیا ہے دونوں فریقین کے مابین صلح کروانے پر معززین علاقہ نے الحاج میاں رفیق کی کاوش کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں