63

میاں سرور کے ماموں جان سابق نائب ناظم میاں محمد صغیر انتقال کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹرمیاں محمد سرور کے ماموں جان سابق نائب ناظم سی سی 78میاں محمد صغیر(عثمانیہ دواخانہ والے)رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم نہایت شفیق،ہمدرد اورفراخدل انسان تھے ،ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پیپلزکالونی نمبر2غوثیہ چوک سے اٹھایاگیا، نمازجنازہ آج بعدازنماز ظہردارالعلوم قادریہ چوک میں ادا کی گئی جس میں سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈر،تنظیمی عہدیداروں سمیت تاجروں،عمائدین شہرکی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹرہمایوں طارق،نیوزایڈیٹرریاض ملک اوردیگرسٹاف نے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوندکریم مرحوم کو اپنے حبیب ۖکے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں