9

میاں طاہر جمیل کی کامیابی حق سچ کی فتح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن محمد اسماعیل نے حلقہ پی پی 115سے میاں طاہر جمیل کو بھاری اکثر یت سے ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے حق سچ کی فتح قرار دیا ہے۔ سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے ہمیشہ عوامی خدمی اور حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست کی ہے۔نو منتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، موصوف نے ہمیشہ خدمت خلق کی سیاست کی ہے۔ سابقہ ادوار میں بھی انہوں نے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کئے،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو نا عوام کا ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ حلقہ پی پی 115میں تعمیر و ترقی اور نئے باب کا آغاز ہو گا اور حلقہ کی محرومیوں کو دور کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں