فیصل آباد ( پ ر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے کیونکہ پوری قوم کو موصوف کی سیاسی بصیرت اور معاشی حکمت عملی پر مکمل اعتماد ہے نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات شفا ف بنانے کے عزم کا خیر مقدم کر تے ہیں ملک میں غیر جانبدارانہ منصفانہ اور شفاف الیکشن ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں شفاف الیکشن کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن) ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور نہ صرف صنعتی و تجارتی ترقی بلکہ مہنگائی ‘ غربت’ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے گی نیز پاکستان میں سستی بجلی کے حصول کیلئے نئے پیداواری پراجیکٹ کا آغاز ہو گا جس سے ملک ترقی ‘ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گااور صنعت کاروں’ تاجروں کو ریلیف ملے گا اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ شیوہ رہا ہے۔
34