67

میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونگے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 115 میاں طاہر جمیل نے کہاہے کہ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم ہونگے ‘ انکی قیادت میں پاکستان میں ایک بار پھر ترقی خوشحالی کا دور واپس آئے گا اور ملک کی ساکھ بحالی ہو گی ۔ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ایک شاندار اورمحنتی ٹیم ہے سب ملکر مہنگائی کے طوفان میں کمی لانے کے لئے کام کریں گے ۔ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں(ن) لیگ کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہے ۔ پاکستانی عوام چوتھی بار نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے ۔ نواز شریف کے شیر میدان عمل میں آچکے ہیں اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں