میاں نواز شریف مرکز اور پنجاب کو لیڈ کر رہے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ ،سابق صدر میاں اسلم آصف نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جہاں مستحق افراد کو نگہبان رمضان پیکج کے تحت مالی رقم کا تحفہ فراہم کیا جارہا ہے وہیں پنجاب بھر میں ماڈل رمضان بازار قائم کیے جاچکے ہیں نفرت کی بنیاد پر سیاست آگے نہیں بڑھے گی ،ہم اس تباہی کے سفر کو ترقی کے سفر میں تبدیل کریں گے ،پاکستان کے ڈوبتے ہوے اداروں کو دوبارہ کھڑا کریں گے اور جو تباہی پی ٹی آئی نے پاکستان کو دی اور ملک برسوں پیچھے گیا ، اس تباہی کے سفر کو ترقی کے سفر میں تبدیل کریں گے ۔اس وقت نواز شریف ہی مرکز اور پنجاب میں حکومت کو لیڈ کررہے ہیں جہاں تمام اشیا خوردونوش سستے داموں صارفین کے لئے دستیاب ہیں،اس رمضان میں وزیراعلی پنجاب نے شاندار حکمت عملی کر کے منافع خوروں اور زخیرہ اندازوں کو لگام ڈال کر بہترین کام کیا ہے کسی طرف مہنگائی کا شور نہیں ہے ہر چیز کی قیمت کنٹرول میں ہے،غریبوں کی ہمدرد غریبوں کا سہارا بن کر مریم نواز نئے روپ میں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکز اور پنجاب کے تمام اہم فیصلوں میں میاں نواز شریف کا کلیدی کردار ہے اور نوازشریف ہی اسوقت ہمیں لیڈ کر رہے ہیں ۔انشااللہ ملک کو سنواریں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں