فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوتھ کسی بھی سیاسی پارٹی کا ہراول دستہ ہوتی ہے’ جس سیاسی پارٹی کے نوجوان متحرک اور فعال کردار ادا کرتے ہیں وہی پارٹیاں کامیابیاں سمیٹی ہیں’ مجھے اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں’ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے MSF کے 86 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب کا اہتمام ایم ایس ایف فیصل آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری شیراز دیوڑا نے کیا تھا’ تقریب میں ایم ایس ایف فیصل آباد کے ڈویژنل صدر آصف کمبوہ ایڈووکیٹ ‘ چوہدری عادل گجر اور شیخ بلال یوسف کے علاوہ عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ شیخ محمد یوسف نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نوجوانوں کو پارٹی کے ماتھے کا جھومر سمجھتے ہیں اور حالیہ الیکشن میں ایم ایس ایف کے نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ بھی دیئے جا رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور 8 فروری کو میاں محمد نواز شریف ملک کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے’ تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آیا ملک میں کامیابیوں کے ریکارڈ بنے’ ملک کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوا اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی’ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں’ مایوسی کے سائے چھٹ چکے ہیں’ روشنیوں کا سفر شروع ہونے والا ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ایم ایس ایف فیصل آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری شیراز دیوڑا’ ڈویژنل صدر آصف کمبوہ ایڈووکیٹ ‘ چوہدری عادل گجر نے کہا کہ ایم ایس ایف کے نوجوان اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ مضبوط پاکستان کیلئے اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے’ آٹھ فروری کو ایم ایس ایف کے نوجوان پولنگ اسٹیشوں پر خود ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور شیروں کو جتوائیں گے۔
