میاں نواز شریف کا ایران کی حمایت کا اعلان قوم کے دل کی آواز ہے،عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ان کا یہ اعلان قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے فلسطین کاز اور امت مسلمہ کیلئے پاکستان کی پوزیشن واضح کر دی ہے، اسرائیل کی جارحیت اسی طرح ناجائز ہے جس طرح خود صہیونی ریاست ناجائز ہے، یہ پالیسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے دی تھی اور اس پر غیر متزلزل طور سے کار بند ہونے کا واشگاف اعلان معمار پاکستان’ رہبر قوم’ سالار ملت نے کیا ہے، وہ لمحات جن میں اصل اور نقل’ کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہوتی ہے تاریخ کے اس موڑ پر میرے قائد کا بے لاگ اعلان اس حقیقت کا کھلا اظہار ہے کہ پاکستان کے اساس بیانیہ کے وہ محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں