میاں ٹرسٹ ہسپتال سے ملحقہ نالے سے نکالی گئی بھل ٹھکانے لگائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میاں ٹرسٹ ہسپتال سے ملحقہ نالے سے نکالی گئی بھل اورگار دکانوںاور دفاتر میں کام کرنے والوں کیلئے مشکلا ت پیدا کر دیں’ کئی روز قبل نکالی گئی بھل نہ اٹھانے کیوجہ سے خشک ہو چکی ہے ‘ یہ خشک گردوغبار اڑ کر دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور راہ گیروں کیلئے وبال جان بن چکی ہے اور وہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں’ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر یہ بھل اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کراتے ہوئے صفائی مہم پر زور دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نالوں سے نکالی گئی بھل نہیں اٹھارہی’ میاں ٹرسٹ ہسپتال سے ملحقہ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور شہریوں نے کمشنر مریم خان ،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کو صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکموں کو پابندی کیا جائے کہ وہ میاں ٹرسٹ کے نالے سے نکالی گئی بھل فوری طور پر اٹھائے تاکہ شہری اور ملازمین اڑنے والی گردوغبار سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں