میاں ٹرسٹ ہسپتال میں آکیسجن سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر واقع میاں ٹرسٹ ہسپتال کے لیبر روم میں لیکج کے باعث آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی’ مریضوں اور ان کے لواحقین میں بھگدڑ مچ گئی، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز میاں ٹرسٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اچانک گیس لیکج کے باعث آکسیجن سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اور قریبی پڑے سامان کو آگ لگ گئی، دھماکہ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل مریضوں اور لواحقین میں بھگدڑ مچ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو1122 کو کال کی تو ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کی انکوائری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اگر کوئی اس میں قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں