میرا جسم میری مرضی کا سلوگن اسلامی تہذیب کا دشمن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجرا ن پاکستان و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہاہے کہ اس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ عورت خالق کائنات کی خوبصورت اورخوب سیرت تخلیق ہے ماں، بہن،بیٹی اوربیوی کا مقام انتہائی بلند اور مقدس رشتہ ہے جنکی عزت کرنا او ران پر اعتماد کرناچاہئے کیونکہ فیملی میں یہ ر شتے ہی پورے گھر اور معاشرے کو جنت بنا سکتے ہیںیہ عورت ہی ہے جس نے نبیوں سے لیکر عام آدمی کو جنم دیااور سب سی درسگاہ عورت کی گود ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے مذہب اسلام میں چادر اور چار دیواری کو عزت دی گئی ہے اسی طرح چار محرم مردعورت کیلئے انمول رشتوں میں باپ ، بھائی ،خاوند اور بیٹاشامل ہیں انہوںنے میر ا جسم میری مرضی سلوگن کو اسلامی تہذیب کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسلام اوراخلاقی اقدار سے ناواقف مغربی تہذیب کی دلدادہ ،روشن خیال ،مادر پدر آزاد عورتیںبے ہودہ قسم کے نعرے لگا کراسلام اور پاکستان کی اسلامی شناخت کو مسخ کرناچاہتی ہیں انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کسی عورت نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آواز نہیں اٹھائی جو بے قصور امریکی قید میں ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ ایسی خواتین کو امہات المومنین کی سیرت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں