”میرا سوہنا فیصل آباد ”سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد جاری ہے۔ میرا سوہنا فیصل آباد تقریبات کے تحت ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل کارپور یشن کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں دو روزہ یوتھ سپورٹس فیسٹیول برائے گرلز کا انعقاد کیا گیا۔گرلز کے مابین والی بال، کراٹے ، ماس ریسلنگ،ویٹ لفٹنگ مقابلے ہوئے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورگرلز کے والی بال مقابلے دیکھے اورکھلاڑیوں سے گفتگو کرکے والی بال کھیل کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر نے کراچی میں منعقد ہونے والی ”والی بال کی نیشنل چیمپئن شپ” کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم اورٹورنامنٹ کی بیسٹ پلیئر کو الیکٹرک سکوٹی حوالے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں