”میرا لیاری” فلم میں عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کرینگی

کراچی (شوبز نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے اعلان کیا میرا لیاری فلم آرہی ہے، فلم میں مرکزی کردارعائشہ عمر کر رہی ہے جو ایک فٹبالر کی کہانی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلم کے ذریعے لیاری کا منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کو مسترد کردیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان مخالف مواد پھیلانے کے لیے باقاعدہ ایک پروپیگنڈا سیل قائم کر رکھا ہے، بھارتی فلم کے ذریعے لیاری کا ایک منفی تاثر بیچنے کی کوشش کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ لیاری ایک پر امن علاقہ ہے اور بڑے نام پیدا کیے ہیں، لیاری کی ایک خاتون فٹ بالر کی کہانی بھارت کوکیوں نظر نہیں آتی، لیاری ہی واحد علاقہ ہے جہاں سے ایک لیبرموومنٹ آئی تو اپنا نام پیدا کیا۔ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ذاتی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “میرا اپنا تعلق لیاری سے ہے، ہم سے پوچھیں لیاری کیسا علاقہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم سے بلوچ اور دیگرقومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، لیاری زندہ دل لوگوں کا علاقہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لیاری والے بھارتی فلم کے خلاف میمز بنا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھارتی اداکار اصل میں لیاری آئیں اور یہاں کی مہمان نوازی دیکھیں۔انھوں نے کہا کہ میرا لیاری فلم آرہی ہے، جس میں حقیقی لیاری کاعوام کوپتہ چلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں