میرا موبائل فون بھارت پہنچ گیا عمران خان کے وکیل کا دعویٰ

اسلام آباد (بیوروچیف) بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چھینا گیا ان کا موبائل فون بھارت پہنچ گیا ہے موبائل فون میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا موبائل فون بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلا اور ملزمان سے رابطے کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں،القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا تھا،تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں